کوئٹہ ، یوم عاشور کے جلوس پر پتھراو کرنے والے 34افراد گرفتار، مقدمہ درج

پیر 7 جولائی 2025 23:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس پر پتھراو کرنے والے 34افراد گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب یو م عاشور کے مرکزی جلوس سے ہزارہ ٹائون واپس جانے والے قافلے پر اسپنی روڈ پر پشتونخواء چوک، باچا خان گلی ، جمعیت گلی کے مقام پر متعدد افرادکی جانب سے پتھرائو کیا گیا جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 34افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار افراد کے خلاف تھانہ خروٹ آباد میں کار سرکار میں مداخلت، املاک کونقصان پہنچانے، فساد پھیلانے، غیر قانونی اجتماع کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ۔