ٰ آئی جی پنجاب کی جانب سے شہید سب انسپکٹر رانا محمد رمضان کے اہل خانہ کو گھر فراہم کر دیا گیا

پیر 7 جولائی 2025 20:20

۵رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہید سب انسپکٹر رانا محمد رمضان کے اہل خانہ کو گھر فراہم کر دیا گیا، مالیت 1 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے، سب انسپکٹر محمد رمضان نے کچہ سال 2024 کے دوران کچہ میں اشتہاری مجرمان کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ کے لیے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے، سال 2024 کے میں بطور ایس ایچ او ماچھکہ تعیناتی کے دوران سب انسپکٹر رانا محمد رمضان نے کچہ کے علاقہ میں جرات و بہادری کے ساتھ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف لڑتے ہوئے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پایاتھا، جس پر آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے شہید سب انسپکٹر کے اہل خانہ جس میں شہید کی بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی کی بہترین رہائش کے لیے 1 کروڑ 75 لاکھ مالیت کا گھر جو کہ شہید کی فیملی کی پسند پر کر ان کے سپرد کر دیا ہے، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوشوں پر حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کیے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید سب انسپکٹر کی قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر رانا محمد رمضان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا جس کا محکمہ ہمیشہ مقروض رہے گا۔