سابق ایم این اے عبدالستار بچانی کی نماز جنازہ ٹنڈو الہیار میں ادا کردی گئی

پیر 7 جولائی 2025 20:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) قومی اسمبلی کے حلقہ 223 ٹنڈو الہیارسے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی کے والد سینئر سیاستدان اور سابق ایم این اے عبدالستار بچانی کی نماز جنازہ دارالعلوم مدرسہ ٹنڈو الہیار میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، خورشید شاہ، منظور وسان، جام خان شورو، صادق میمن، مکیش کمار چاولہ، تیمور تالپور، سرفراز راجڑ، امداد پتافی سمیت صوبائی و وفاقی اسمبلی کے اراکین، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی، علماءاکرام اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور ان کی سیاسی وسماجی اور عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاگیا۔مرحوم عبدالستار بچانی ایک سماجی، سیاسی شخصیت کے طور پرنمایاں حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے صوبے اور اپنے حلقے کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ عبدالستار بچانی کے انتقال سے سندھ ایک سیاستدان اورعوامی خدمات انجام دینے والے سچے انسان سے محروم ہوگیا ہے۔