ں*شاہدرہ میں کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دیگر کے زخمی ہونے کا معاملہ

&آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، کم عمر ڈرائیورز کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اظہار برہمی

پیر 7 جولائی 2025 21:10

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے شاہدرہ میں کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک خلاف ورزیوں پر برہمی کا اظہارکیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حادثات کا موجب بننے والے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر نا آنے دیں۔سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کے مرتکب اور کم سن ڈرائیورز کی نشاندہی کی جائے۔سڑکوں پر جانی نقصانات کا باعث کم عمر ڈرائیورز کے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اوور سپیڈنگ ، اوور لوڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی ٹی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران، ڈی پی اوز فیلڈ میں نکلیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔