ّپنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن

منگل 8 جولائی 2025 03:50

gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا فاروق احمد کو تبدیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد عرفان کو تبدیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد میاں مراد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بلاول علی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کو ساہیوال تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افئیرز، سپورٹس تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور غلام مرتضٰی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ ناصر شہزاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور محمد نعیم بشیر کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری حسن نزیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال، سرگودھا محمد عابد شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا سید اسد عباس کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن ماریہ طارق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ زغرف فدا کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :