خوبصورتی کیلئے مصنوعی طریقے مت اپنائیں، زارا نور

براہِ مہربانی اینٹی ایجنگ(عمررسیدگی کو روکنے والی)اشیا کو پروموٹ کرنا بند کریں

منگل 8 جولائی 2025 10:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)اداکارہ زارا نور عباس نے خوبصورتی میں اضافہ کرنے اور سدا جوان نظر آنے کے لیے مصنوعی طریقہ کار کے استعمال کو ترک کرنے کی اپیل کی ہے۔اداکارہ نے قدرتی خوبصورتی کو اپنانے اور فطرت کے خلاف جا کر ادویات کے ذریعے اپنے آپ کو خوبصورتدکھانے کے لیے ادویات کے استعمال کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے درخواست کی کہ براہِ مہربانی اینٹی ایجنگ(عمررسیدگی کو روکنے والی)اشیا کو پروموٹ کرنا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عمر بڑھنی ہی ہے، اسے روکنا ممکن نہیں، یہی واحد فطری اور خوبصورت سچائی ہے، اسے قبول کریں۔زار کا مزید کہنا تھا کہ اسے زندگی کا ایک ایسا عمل رہنے دیں جو آپ کے اختیار میں نہیں ہے، دبلا ہونے کے لیے سلمنگ ڈراپس، ادویات، جو آپ کا وزن کم کرتی ہیں یا آپ کی رنگ کو نکھارتی ہیں، براہِ کرم ان چیزوں کو فروغ دینا چھوڑ دیں۔