افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان انتقال کر گئے

بسمہ اللہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 جولائی 2025 10:36

افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان انتقال کر گئے
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جولائی 2025ء ) افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان شنواری انتقال کر گئے۔ 
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 17 مارچ 1984ء میں پیدا ہونے والے بسمہ اللہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی، وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور پشاور کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

(جاری ہے)

 

بسمہ اللہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے، اس کےعلاوہ بسمہ اللہ جان شنواری نے 31 فرسٹ کلاس 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی۔

 
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ اللہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔