سپیکرپنجاب اسمبلی نے ریفرنس نہیں بھیجا، چیف الیکشن کمشنر سے رائے لی ہی: کنور دلشاد

اسمبلی کی ایڈوائزری کونسل موجود، ہلڑبازی کا رواج انہوں نے شروع کیا، ہلڑ بازی نہیں ہونی چاہئے، ملک احمد بھچر

منگل 8 جولائی 2025 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا کہ سپیکر نے ریفرنس نہیں بھیجا صرف مشاورت کی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر سے ابھی رائے لی ہے۔

(جاری ہے)

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر چاہتے ہیں اس حوالے سے کوئی قانون سازی ہونی چاہئے، اسمبلیوں میں جھگڑے، فساد ختم کرنے کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے۔اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہاکہ اسمبلی کی ایڈوائزری کونسل موجود ہے، ہلڑبازی کا رواج انہوں نے شروع کیا، ہلڑ بازی نہیں ہونی چاہئے۔