ایم 6 موٹروے اور نوشہرو فیروز کی تعمیر، سندھ نے وفاق کو ساڑھے 4 ارب قرض دینے کی منظوری

نوشہرو فیروز کیلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہی: محکمہ خزانہ سندھ

منگل 8 جولائی 2025 14:47

ایم 6 موٹروے اور نوشہرو فیروز کی تعمیر، سندھ نے وفاق کو ساڑھے 4 ارب قرض ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کیلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :