نوشہرہ ورکاں، ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات سرکاری ہسپتالوں میں نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل

منگل 8 جولائی 2025 15:54

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) وزیر اعلٰی پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کا تیز کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدایات سرکاری ہسپتالوں میں انتظامی امور کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل ( گوجرانوالہ کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں) کے امور کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

گوجرانوالہ پہلا ضلع جس نے ان کمیٹیز کی تشکیل کی ہے جس کا مقصد ہیلتھ سروسز کی فراہمی کو وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ ہسپتالوں میں وارڈز میں آیئر کنڈیشن کے فعال ہونے، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی ڈیوٹی اوقات میں دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات کے معیار بارے شہریوں کے فیڈ بیک، پارکنگ فیس، کنٹین میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور دیگر انتظامی معاملات پر ہسپتال کی انتظامی کمیٹیوں سے روزانہ کی بنیاد پر باز پرس ہوگی اور زمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومتی ہدایات کی روشنی میں ٹیچنگ و سپیشلائزڈ ہسپتالوں کی کمیٹیاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی زیرنگرانی تشکیل دی جائیں گی تاکہ ذمہ داران کا تعین، سروسز کو بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :