
ہم اپنے عالمی نظام میں گہرے ڈھانچہ جاتی عدم توازن کو دور کئے بغیر اے آئی پر موثر یا مساوی طور پر کنٹرول نہیں کر سکتے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
منگل 8 جولائی 2025 15:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیکٹ فار دا فیوچر (مستقبل کے لئے معاہدہ ) اعتماد اور تعاون کے ایک نئے فریم ورک کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس کا آغاز آے آئی پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت آزاد بین الاقوامی سائنسی مشاورتی ادارہ کے قیام سے ہوتا ہے۔
یہ ادارہ غیر جانبدارانہ، شواہد پر مبنی رہنمائی فراہم کرے گا جو تمام رکن ممالک کے لیے قابل رسائی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام اے آئی پر ایک باقاعدہ عالمی مکالمے کے لئے مستقبل کے لئے معاہدے کے مطالبے پر زور دیا، جس میں تمام رکن ممالک اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی کو چند لوگوں کے لئے ایک خصوصی ڈومین نہیں بننا چاہیے بلکہ اسے ایک ایسا آلہ بننا چاہیے جو سب کو فائدہ پہنچائے،خاص طور پر ترقی پذیر ممالک، جن کی عالمی اے آئی گورننس میں بامعنی آواز ہونی چاہیے۔سیکرٹری جنرل نےکہا کہ ترقی پذیر ممالک میں اے آئی کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کے لئے رضاکارانہ مالی امداد کے اختراعی اختیارات کا خاکہ پیش کرنے کے لئے جلد ہی ایک رپورٹ پیش کی جائے گی۔ انہوں نے برکس گروپ پر زور دیا کہ وہ ان اقدامات کی حمایت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عالمی نظام میں گہرے ڈھانچہ جاتی عدم توازن کو دور کئے بغیر اے آئی پر موثر یا مساوی طور پر کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ہم ایک کثیر قطبی دور میں رہتے ہیں جس میں طاقت کی تبدیلی کی حرکیات موجود ہیں۔ ایسی دنیا عالمی اداروں کے ساتھ کثیر الجہتی گورننس کا مطالبہ کرتی ہے جو مقصد کے لیے خاص طور پر سلامتی کونسل اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ کے لئے موزوں ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے موجودہ ادارے ایک پرانے دور اور طاقت کے ایسے توازن کے لئے بنائے گئے تھے جو فرسودہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات بہت اہمیت کی حامل ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے سپین کے شہر سیویل میں گزشتہ ہفتے ہونے والی فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں عالمی اقتصادی نظم و نسق میں ترقی پذیر ممالک کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے مطالبے ، قرضوں کی مؤثر تنظیم نو کے لئے میکانزم اور کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کی قرض دینے کی صلاحیت خاص طور پر رعایتی مالیات اور مقامی کرنسی کے قرضے کے ذریعے تین گنا اضافے کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوششیں ممالک کے لئے خاص طور پر گلوبل ساؤتھ میں ڈیجیٹل فرق کوختم کرنے اور اے آئی کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے بہت اہم ہیں، جو اسے جامع ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک طاقتور انجن کے طور پر کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد پر مبنی تعاون انسانیت کی سب سے بڑی اختراع ہے،جس کا آغاز تمام اقوام کی جانب سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کے ساتھ ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.