ٹرمپ اسرائیل کو ایران پر مزید حملوں کی اجازت دے سکتے ہیں، اسرائیلی حکام پر امید

منگل 8 جولائی 2025 16:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)اسرائیلی حکام پرامید ہیں کہ ٹرمپ اسرائیل کو ایران پر مزید حملوں کی اجازت دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ اسرائیلی حکام کے مطابق ایران نے یورینیم افزودگی شروع کی تو اسرائیل پھر حملہ کرے گا،اگر ایران نے جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم نکالنے کی کوشش کی، تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو دوبارہ حملے کی اجازت دے سکتے ہیں۔