تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، اندھا قتل ٹریس ملزمان گرفتار،بیوی ہی قاتل نکلی

منگل 8 جولائی 2025 16:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، اندھا قتل ٹریس ملزمان گرفتار،بیوی ہی قاتل نکلی۔تھانہ ساجد شہید پولیس کو اطلاع ملی کہ جوہر کالونی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص جس کی بعد میں شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی کو ناحق قتل کر دیا ہے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا چونکہ مقدمہ میں ملزمان نامعلوم تھا جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان نور محمد اور مقتول کی بیوی ہشمت بی بی کو شامل تفتیش کیا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔مقتول کی بیوی اپنے آشنا نور محمد کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی جس وجہ سے اس نے اپنے خاوند کا قتل کروایا۔گرفتارملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔