ڈیرہ اسماعیل خان ، "درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے" – کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان

منگل 8 جولائی 2025 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ظفر الاسلام نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، لہٰذا زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں، کیونکہ یہ نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں اور آکسیجن کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدنان جمیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر ظفر الاسلام نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جو کہ درخت لگانے کے لیے موزوں وقت ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سرکاری محکموں میں بھی پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں جنگلات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر ڈیرہ اور دیگر شرکاء نے شجرکاری مہم کی کامیابی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔\378

متعلقہ عنوان :