
سپورٹس جرنلسٹس دنیا بھر میں سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، عطا اللہ تارڑ
ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا ، سپورٹس جرنلسٹس نے کھیلوں کو زندہ رکھاہوا ہے، حکومت سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، وزیر اطلاعات کا رسجا تقریب سے خطاب
منگل 8 جولائی 2025 17:49

(جاری ہے)
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کے صحافی کئی کھلاڑیوں کی امید کا باعث ہیں، ان کے باعث کئی کھلاڑی بین الاقوامی سطح تک پہنچے، اگر سپورٹس جرنلسٹس نہ ہوتے تو کھیلوں کے مقابلوں میں دلچسپی نہ رہتی، کھیلوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کے صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے، مختلف کھیلوں کے مقابلوں کو اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلزم نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا جس دے سپورٹس مین سپرٹ کو بھی فروغ ملتا ہے، کھلاڑیوں میں موجودہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی سپورٹس جرنلزم کا بہت بڑا ہاتھ ہے، پاکستان میں سپورٹس جرنلزم سے وابستہ افراد کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے عالمی مقابلوں میں جو نام بنایا اس میں کھیلوں کے صحافیوں کا اہم کردار تھا، سپورٹس جرنلسٹس کو کھیلوں کے فروغ کے لیے اور کوریج کے لیے حکومت سے جو بھی تعاون درکار ہوگا ہم وہ فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک قدم آگے بڑھ کر سپورٹس جرنلسٹس کا ساتھ دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے سی ای او سرینہ ہوٹل عزیز بولانی نے کہاکہ ہم کھیلوں کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں، ہمیں ان کھلاڑیوں کا ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے آگے جا کر ملک کا نام بلند کرنا ہے۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدداران سے حلف بھی لیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.