
مسابقتی کمیشن نے 50 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی
منگل 8 جولائی 2025 18:00
(جاری ہے)
اسی طرح ای کامرس کے شعبے میں بازار ٹیکنالوجیز نے ویمل سول کو ایکوائر کیا۔
زرعی شعبے میں اٹلی کی کمپنی میسرز یوریکوم نے فاطمہ یوریکوم رائس ملز کے 50 فیصد حصص حاصل کیے۔ میڈیا کے شعبے میں برکلے اسکوائر ہولڈنگ نے اوگلیوی اینڈ میتھر، مائنڈ شیئر اور سوہو اسکوائر پاکستان کے 50 فیصد حصص حاصل کیے۔ مزید برآں، سعودی کمپنی واکعب ڈیٹا نے ڈرون ٹیکنالوجی کمپنی ووٹ ٹیک کے 80 فیصد حصص خریدے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے علاوہ، کمپٹیشن کمیشن نے مقامی سطح پر 64 مرجر ٹرانزیکشنز کی منظوری دی جن میں صنعتی و پیداواری شعبہ میں 25، توانائی میں 14، خدمات میں 13، فنانس میں 11، ریٹیل و صارفین کی اشیاء میں 5، اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے ایک ٹرانزیکشن کی منظوری دی گئی۔اہم مقامی سودوں میں یونائیٹڈ عرب امارات کی وافی انرجی کے ذریعےعصیاد ہولڈنگ کی شیل پاکستان میں 77.42 فیصد حصص کی خریداری شامل ہے جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی ٹرانزیکشن رہی۔ الفلاح ایسیٹ مینجمنٹ نے فیصل ایسیٹ مینجمنٹ سے فنڈ مینجمنٹ کے حقوق حاصل کئے جبکہ سفائر فائبرز اور مائنڈ برج نے اوچ پاور اور اوچ-II پاور کو مشترکہ طور پر حاصل کیا۔دیگر نمایاں سودوں میں پی پی آر ہولڈنگ کا سادہ پے ٹیکنالوجیز کی مکمل ملکیت حاصل کرنا، نِمر انڈسٹریل کیمیکلز کا پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے اثاثے حاصل کرنا، نوشہرہ بوٹلنگ کمپنی کا جے کے شوگر ملز کے بوٹلنگ فسیلٹی خریدنا، اور ڈی ڈبلیو پی انجینئرنگ انڈسٹریز کا ڈیجیٹل ورلڈ پاکستان کے ساتھ انضمام شامل ہیں۔اس کے علاوہ، مالی سال 2024-25 کے دوران کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت 38 مشروط استثنیٰ بھی دیئے۔ یہ استثنیٰ مختلف شعبہ جات میں دیئے گئے جن میں آٹوموٹیو، دواسازی، صارفین کی اشیاء، خوراک و مشروبات، توانائی، لاجسٹکس، ٹیلی کمیونیکیشن، بینکاری و مالیات، تمباکو، ہوا بازی، اور پیکیجنگ شامل ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے جولائی کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
-
کراچی‘ چینی کے ہول سیل ریٹ میں مزید 2 روپے کا اضافہ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
-
جاپانی کار ساز کمپنی نسان کا 2027 کے اختتام تک اوپاما پلانٹ میں گاڑیوں کی پیداوار بند کر نے کا اعلان
-
برائلر گوشت کی قیمت میں13روپے کلو اضافہ ،فارمی انڈے بھی مہنگے
-
سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ
-
لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات کا اعلان
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.