چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل سنے

منگل 8 جولائی 2025 18:34

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون چودھری نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل اور شکایات سنیں۔

(جاری ہے)

ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر شکایات کا تعلق ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے تھا، خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے بعض شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئے جبکہ بعض سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہاوزیراعلی پنجاب کی پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا مقصدعوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :