جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

منگل 8 جولائی 2025 19:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ انکے عہدہ کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔حلف برداری تقریب میں جسٹس صاحبان، وفاقی وزیر سیفران امیر مقام، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذولفقار احمد، کمشنر پشاور ریاض محسود،انتظامی محکموں کے سربراہان، وکلاء سمیت دیگر شریک ہوئے۔