نفیسہ شاہ کی پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر فرحان دھپ کی گرفتاری کی مذمت

پر امن سیاسی سرگرمیاں ہر سیاسی رہنما اور کارکن کا حق ہے، رہنما پیپلز پارٹی کا مذمتی بیان

منگل 8 جولائی 2025 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر فرحان دھپ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن سیاسی سرگرمیاں ہر سیاسی رہنما اور کارکن کا حق ہے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈی آئی خان کے صدر فرحان دھپ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ گرفتاری پی پی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی آواز کو خاموش کرنا چاہتی ہے، پر امن سیاسی سرگرمیاں ہر سیاسی رہنما اور کارکن کا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت ہماری پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے، آج بھی ہم اس طرح کے نا انصاف عمل کے خلاف متحد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔