خیبر پختونخواہ ، قومی اسمبلی کی خواتین کی (2)مخصوص خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ 9 جولائی سے شروع ہوگا

منگل 8 جولائی 2025 20:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) خیبر پختونخواہ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی (2)مخصوص خالی نشستوں کیلئیے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ 9 جولائی 2025 سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے کوٹے پر قومی اسمبلی میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول کے مطابق آج بروز منگل ریٹرننگ آفیسر، جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی نے پبلک نوٹس جاری کیا۔

9جولائی سے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ شروع ہوگا جو 10جولائی تک جاری رہیگا۔کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر یعنی جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کے دفتر واقع شامی روڈ بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبر 2 کے پاس دفتری اوقات کے دوران جمع کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

11جولائی کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔ 14جولائی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں 17 جولائی تک جمع کئے جاسکیں گے۔ ٹرائیبیونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 21 جولائی تک کیے جائینگے۔22 جولائی کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔امیدوار اپنے کاغذات 23 جولائی تک واپس لے سکیں گے۔24 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ خواتین کی مخصوص نشست کے لئیے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے امیدواروں کی ترجیحی فہرست ریٹرننگ آفیسر کے پاس دفتری اوقات کے دوران 10 جولائی 2025 تک جمع کی جاسکتی ہے۔