امریکا نے بنگلہ دیش سے درآمد ہونے والی اشیا پر 35 فیصد ڈیوٹی عائد کردی

منگل 8 جولائی 2025 20:55

امریکا نے بنگلہ دیش سے درآمد ہونے والی اشیا پر 35 فیصد ڈیوٹی عائد کردی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنگلہ دیش سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 35 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے جو پہلے تجویز کردہ 37 فیصد سے معمولی کم ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کا خاکہ صدر ٹرمپ کے عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو لکھے گئے خط میں دیا گیا اور اسے ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے شیئر کیا گیا ،اس سے قبل اپریل میں صدر ٹرمپ نے کئی دیگر ممالک کی اشیا کے ساتھ بنگلہ دیشی مصنوعات پر بھی جوابی محصولات عائد کیے تھے۔