پیوٹن کی جانب سے برطرفی کے چند گھنٹوں بعد روسی وزیر ٹرانسپورٹ نے خود کشی کرلی

منگل 8 جولائی 2025 22:32

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) روسی وزیر ٹرانسپورٹ رومن ستارووئت نے خود کشی کر لی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ رومن ستارووئت نے خودکشی کر لی، یہ واقعہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ان کی سرکاری برطرفی کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ستارووئت کی لاش ماسکو کے نواحی علاقے میں ملی، جہاں ان کی موت کی ممکنہ وجہ خودکشی قرار دی جا رہی ہے۔

53 سالہ رومن ستارووئت مئی 2024 سے روس کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اس سے قبل وہ کورسک علاقے کے گورنر تھے جہاں روس کو یوکرینی حملے کا سامنا رہا تھا۔ تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ رومن ستارووئت کار میں مردہ حالت میں پائے گئے، جسم پر گولی کا نشان تھا۔