سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے افسران کی ٹریفک قوانین بارے آگہی مہم :نظریاتی سمر سکول کا بائیسواں روز

منگل 8 جولائی 2025 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کی 25 ویں سالانہ سلور جوبلی تعلیمی سیشن کے بائیسویں روزسٹی ٹریفک پولیس لاہور ایجوکیشن ونگ کے افسران انسپکٹر فہمیدہ ذیشان، محسن عباس اور فیصل محمود پر مشتمل ٹیم نے نظریاتی سمر سکول کے طلباوطالبات کو ملٹی میڈیا کے ذریعے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ ذیشان نے کہا ملکی قوانین کی پاسداری انتہائی ضروری ہے‘ اپنی اور دیگر افراد کی سلامتی کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ لوگوں کو حادثات سے بچانا ہمارامشن ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہم لوگوں میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر رہے ہیں۔ اس سکول کا اہتمام ادارہٴ نظریہٴ پاکستان نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جس کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ ہے ۔