رحیم یارخان , 23ایمبولینس ، رینٹ اے کار میں نصب ایل پی جی سیلنڈرز اتار کر ضبط کر لیے گئے,سیکرٹری آر ٹی اے

منگل 8 جولائی 2025 23:49

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کا ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجدکے ہمراہ ہسپتال روڈ پر ایل پی جی سیلنڈرز کی حامل نجی ایمبولینس اور رینٹ اے کار کے خلاف کارروائی، ایمبولینس اور کرائے کی گاڑیوں میں نصب23سیلنڈرز موقع پر اتارتے ہوئے سرکاری تحویل میں لے لئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں ایل پی جی کا بطور ایندھن استعمال غیر قانونی اور ممنوع ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور ایسی تمام گاڑیاں جو ایل پی جی سیلنڈرز کا استعمال کر رہی ہیں انہیں موقع پر بند او رمالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں گاڑیوں میں ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی کسی بھی گاڑی میں سفر نہ کریں جس میں ایل پی جی سیلنڈرز نصب ہوں اور اس مہم میں حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں جس میں ایل پی جی سیلنڈرز نصب ہیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378