زمین کے تنازع پر مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بھائی قتل دوسرا زخمی، ورثہ کا لاش سمیت دھرنا

منگل 8 جولائی 2025 23:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء)جیکب آباد میں زمین کے تنازع پر مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بھائی قتل دوسرا زخمی، ورثہ کا لاش سمیت دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود دنگی واہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں غلام شبیر اور قادر بخش داریجو کو زخمی کردیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی قادر بخش داریجو کی حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ منتقل کیا گیا تو وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا، لاش سول اسپتال جیکب آباد سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی، واقعہ کے متعلق ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک نے کہا کہ واقعہ بروہی اور داریجو برادری کے درمیان زمین کے معاملے پر جاری تنازع کے باعث پیش آیا ہے اور مقتول کے بھائی نے بھی بیان دیا ہے کہ ان کا بروہی برادری سے زمین کے معاملے پر تنازع تھا اور بروہی برادری کے مسلح افراد نے حملہ کرکے بھائی کو قتل کیا ہے۔

دوسری جانب مقتول کے ورثہ نے لاش کو جیکب آباد گڑہی خیرو روڈ پر رکھ کر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔