حکومت کا بجلی کے بلوں میں نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے عوام کی جیبوں سے ساڑھے 1200 ارب روپے سے زائد نکالے جائیں گے

muhammad ali محمد علی منگل 8 جولائی 2025 20:54

حکومت کا بجلی کے بلوں میں نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 جولائی 2025) حکومت کا بجلی کے بلوں میں نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ، حکومت کی جانب سے عوام کی جیبوں سے ساڑھے 1200 ارب روپے سے زائد نکالے جائیں گے، حکومت کا بجلی کے بلوں پر اضافی سرچارج لگانے کا فیصلہ، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے عوام کی جیبوں سے کھربوں روپے اضافی نکالے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے نئے مالی سال میں عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے عوام کی جیبوں سے ساڑھے 120 ارب روپے سے زائد نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس حوالے سے حال ہی میں سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اہم پیش رفت ہوئی تھی، جب بجلی بلوں میں صارفین کیلئے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

بجلی بلوں پر وزارت توانائی کو اضافی سرچارج عائد کرنے کی فنانس بل میں منظوری دی گئی۔

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں سرچارج پر وزارت توانائی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسوقت زیادہ سے زیادہ 3 روپے 23 روپے تک سرچارج عائد ہے اور کم سے کم سرچارج 2 روپے 83 پیسے تک عائد ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ سرچارج عائد کرنے کیلئے حد کو ختم کر رہے ہیں جس سے مزید سرچارج عائد ہو گا۔ حکام نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمرشل بینکوں سے1270 روپے قرض لیا گیا، کمرشل بینکوں کو قرض کی واپسی کیلئے صارفین سے اضافی رقم وصول ہو گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ سے اس تجویز کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ جبکہ اب حکومت نے اس منصوبے کو نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :