پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

منگل 8 جولائی 2025 23:58

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج متحدہ عرب امارات میڈیا کونسل کے سیکریٹری جنرل، معالی محمد سعید الشیحی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سفیر ترمذی نے پاکستان اور یو اے ای کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستانی برادری نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

معالی الشیحی نے پاکستان کے ساتھ میڈیا شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں سیاحتی مواقع کو سراہا۔ ملاقات میں ایسے مشترکہ میڈیا منصوبوں پر بات چیت کی گئی جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیں اور مثبت بیانیے کو تقویت دیں۔