ڈاکٹرز کا شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ

پی آئی سی پشاور کے ڈاکٹروں کی ٹیم پی ٹی آئی رہنماء کے آئندہ کے علاج کے بارے مشاورت کرے گی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 9 جولائی 2025 11:42

ڈاکٹرز کا شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، انہیں رات گئے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد پی آئی سی کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹروں کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے مشاورت کرے گی۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے بتایا کہ ہسپتال میں شبلی فراز کی ڈاکٹرز مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے، شبلی فراز کی اس سے قبل انجیو گرافی ہوچکی ہے، جس کے بعد سے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر سے وہ علاج بھی کروا رہے ہیں، تاہم سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو گزشتہ شب سینے ایک بار پھر سے ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا کیوں کہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث ہسپتال پہنچنے پر ان کا ابتدائی علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ2023ء میں بھی سینیٹر شبلی فراز کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، شبلی فراز کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، اس وقت ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ شبلی فراز پولیس کی تشدد سے زخمی ہوئے اور شیلنگ کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ۔