افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری مسترد کردئیے

بدھ 9 جولائی 2025 14:32

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت کے طالبان رہنماں کے گرفتاری وارنٹ پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر طالبان رہنمائوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے۔ وارنٹ طالبان امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے جاری کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :