ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا شہداو پولیس ملازمین کی بہتری کےلئے ہمدرد لیب ڈائیگنوسٹک سنٹر کے ساتھ ایم او یو سائن

بدھ 9 جولائی 2025 15:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے شہدا و پولیس ملازمین کی بہتری کےلئے ہمدرد لیب ڈائیگنوسٹک سنٹر کے ساتھ ایم او یو سائن کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے شہداکے خاندان اور پولیس ملازمین کے سلسلہ میں ہمدرد لیب ڈائیگنوسٹک سنٹر کے ساتھ ا یم او یو سائن کیا جس کے تحت پولیس کے شہدا کی فیملیز کے لیے لیب ٹیسٹ 60 فیصد رعایت جبکہ حاضر سروسز ملازمین کو 50 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کو50 فیصد تک رعایت حاصل ہو گی۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پہلے تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن ہوئے ہیں اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ ایم او یو سائن کیے ہیں۔ پولیس ملازمین کے میڈیکل اور تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :