فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں‘مریم نواز

محترمہ فاطمہ جناح جدوجہد آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے عظیم بھائی قائد اعظم کا ہر محاذ پر ساتھ دیا

بدھ 9 جولائی 2025 15:26

فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں‘مریم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح جدوجہد آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے عظیم بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا ہر محاذ پر ساتھ دیا۔