حنا پرویز بٹ کی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 11 سالہ ذہنی معذور بچی کے گھر بھمبھہ گاؤں آمد

بدھ 9 جولائی 2025 16:05

حنا پرویز بٹ کی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 11 سالہ ذہنی معذور بچی ..
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 11 سالہ ذہنی معذور بچی کے گھر بھمبھہ گاؤں آمدچیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا نے 11 سالہ ذہنی معذور بچی کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہماری حکومت میں عورتوں،بچوں سے ظلم زیادتی تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گاپولیس نے 5 دن کے انتہائی کم وقت میں ملزم کو گرفتار کیاحنا پرویز بٹ نے پولیس کو انتہائی کم وقت میں ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور انکی ٹیم کو شاباش دی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا ہے عورتیں اور بچے میری ریڈ لائن ہے حنا پرویز بٹ نے ضلع قصور میں لیڈی پولیس افسران کی کارکردگی کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔