مادرِ ملت کا کردار خواتین کے لیے عزم، حوصلے اور رہنمائی کا سر چشمہ ہے،شازیہ کیانی ایڈووکیٹ

بدھ 9 جولائی 2025 16:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)نامور قانون دان شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے مادر ملت فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی کے موقع پر محترمہ فاطمہ جناح کو ملک و ملت کے لیے خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے،انھوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک باہمت، بااصول اور بلند حوصلہ شخصیت کی مالک تھیں،مادرِ ملت کا کردار خواتین کے لیے عزم، حوصلے اور رہنمائی کا سر چشمہ ہے،محترمہ فاطمہ جناح،قائداعظم محمد علی جناح کی جان نثار اور دستِ راست بہن تھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تحریکِ آزادی کے ہر مرحلے میں محترمہ فاطمہ جناح قائداعظم کے شانہ بشانہ رہیں،محترمہ فاطمہ جناح خواتین کی تحریکِ آزادی کی صفِ اول کی رہنما تھیں قیامِ پاکستان کے بعد محترمہ فاطمہ جناح نے عملی سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ فاطمہ جناح عوام،بالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں محترمہ فاطمہ جناح کی قومی خدمات کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا،انھوں نے اللہ تعالیٰ سے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔