
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سرگودھا میں زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ،جاری پیش رفت کا جائزہ
بدھ 9 جولائی 2025 17:46

(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے او پی ڈی میں آئے مریضوں سے براہ راست ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار سے متعلق دریافت کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔حکومت پنجاب عوام کی سہولت کی خاطر ریکارڈ مدت میں صحت کے نئے منصوبوں کو مکمل کر رہی ہے۔اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں اردگرد کی لاکھوں کی آبادی کو امراض قلب کے علاج و معالجہ کی بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ کسی بھی سطح پر معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتال کے اندر مختلف جدید مشینری اور آلات کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی دسمبر 2025 تک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔پرنسپل پروفیسر وارث فاروقہ اور منصوبے پر کام کرنے والے آئی ڈیپ اتھارٹی کے نمائندوں نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کی ان ڈور عمارت کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔بعدازاں کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران منصوبے کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران مریض کے اسپتال میں داخلے سے لے کر علاج اور واپسی تک کے تمام مراحل کا مشاہدہ اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ایگزی کیوٹنگ ایجنسی کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر مرحلے پر شفافیت، معیار اور عوامی سہولت کو مقدم رکھا جائے۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا منصوبہ پر جاری پیش رفت تسلی بخش ہے۔ صحت کے تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو عوام کو امراض قلب کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے کہاکہ اس منفرد ہسپتال کے بعد ڈویژن کے لاکھوں افراد کو دل کے امراض کیلئے لاہور یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی نے کہاکہ مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کیلئے بڑی تیزی سے ایچ آر مکمل کیا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.