پاکستان کے آئل سپلائی چین کے شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

اوگرا نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے جامع ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کر لیا ‘ ترجمان

بدھ 9 جولائی 2025 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)آئل اینڈ گیس اتھارٹی کی جانب سے پاکستان کے آئل سپلائی چین کے شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ۔ترجمان اوگرا نے باضابطہ طور ایک جامع ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کر لیا ہے ،یہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے متعارف کروایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل نظام میں ای آر پی پلیٹ فارمز، جی پی ایس ٹریکنگ اور مرکزی ڈیش بورڈز کا استعمال کیا جائے گا،جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے مکمل نظام کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔اب تک 29 سے زائد او ایم سیز ، ای آر پی سسٹمز پر منتقل جبکہ تقریباً 15,000 آئل ٹینکرز جی پی ایس ٹریکرز سے لیس کیے جا چکے ہیں۔ اس سسٹم کے زریعے ایندھن کی ترسیل کی بروقت نگرانی ، غیر قانونی ڈیکینٹنگ اور اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔