Live Updates

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس ،متعدد اصلاحاتی اقدامات زیر غور

بدھ 9 جولائی 2025 18:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یاد اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مریضوں کو جدید، مؤثر اور محفوظ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اصلاحاتی اقدامات زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں انتہائی نگہداشت (Critical Care) کے شعبوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی، پیجر سسٹم اور ایمرجنسی کوڈ سسٹم کے نفاذ، جان بچانے والے طبی پروٹوکولز کی سختی سے تعمیل، اور اموات کے درست اعداد و شمار کی رپورٹنگ و آڈٹ جیسے اہم امور پر فیصلے کیے گئے۔

مزید برآں، سی ٹی اسکین کی آؤٹ سورسنگ سہولت، 15 نئے کمپیوٹر اور پرنٹرز سے لیس کاؤنٹرز کے قیام، بلڈ بینک کی SOPs اور لائسنسنگ، پیڈیاٹرک و گائناکالوجی ایمرجنسی سروسز کی نئی شفٹنگ، اور سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کنٹرول روم، گیٹ پاس، پارکنگ اور چوری سے بچاؤ کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کے راؤنڈز کے لیے SOPs کا نفاذ، خالی آسامیوں، بجٹ، صحت سہولت کارڈ، ہاسپٹل کی باغبانی، نئے کاؤنٹرز اور مریض ایریاز کا تفصیلی جائزہ بھی اجلاس کا حصہ رہا۔

اجلاس میں اے ایم ایس، ڈی ایم ایس، ڈائریکٹر ایمرجنسی، ایڈمن آفیسرز سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اور بہتری کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یاد اللہ نے اس موقع پر کہا کہ "ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، اور تمام فیصلے مریض کی سہولت اور علاج کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے انفیکشن کنٹرول ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کی مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیم ممبران کو ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔\378
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات