جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.4 ارب ڈالر کی آمد

بدھ 9 جولائی 2025 18:54

جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.4 ارب ڈالر کی آمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.4 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

مالی سال 25ء کے دوران ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 38.3 ارب ڈالر آئے، جبکہ مالی سال 24ء کے دوران 30.3 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (823.2 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (717.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (537.6 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے موصول ہوئیں۔