لیسکو چیف نے مون سون بارشوں میں آپریشنل ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،ترجمان

بدھ 9 جولائی 2025 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )انجینئر محمد رمضان بٹ نے مون سون کی بارشوں میں آپریشنل ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو مون سون بارشوں میں لیسکو کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ای او لیسکو کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف ہیوی مشینری سمیت تمام ضروری سامان کے ساتھ چوکس ہے۔

موسلا دھار بارش سے بدھ کے روز متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جنہیں جلد بحال کر دیاگیا۔لیسکو کے اعلیٰ حکام مون سون کی بارشوں میں صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے پی ڈی سی میں موجود ہیں۔ سی ای او لیسکو نے کہا کہ سٹاف بجلی کی سپلائی بحال کرتے وقت حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرے۔صارفین شکایات کے اندراج کیلئے قریبی آفس یا لیسکو کی ہیلپ لائن 118 سے رجوع کریں۔