خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان کی زیر صدارت پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبہ لاٹ 4، پیہور مین کنال ودیگر کا مشاورتی اجلاس

بدھ 9 جولائی 2025 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلے موثر اقدامات انتہائی ضروری ہیں,صوابی میں کولڈ سٹوریج کی تعمیر کے لئے کوشاں ہیں, منصوبوں کی کامیابی کے لئے عوامی تعاون اور اس سلسلے میں بھر پور آگاہی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبہ لاٹ 4، پیہور مین کنال اور بالائی چترال کا علاقہ مولخو میں ایری گیشن سکیموں سے متعلق منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز خان اور ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین مرتضٰی ترکئی بھی ان کے ہمرہ تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایریگیشن کے حکام، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران و عہدیداران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں ڈرافٹ پی سی ون کی روشنی میں پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبے،لاٹ 4،پیہور مین کنال اور چترال کے علاقے مولخو میں ایری گیشن سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ لاگت, فوائد, چیلنجز اور درکار اقدامات کے بارے میں بھی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے قوم کے بہتر مفاد میں ٹیم ورک و بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی بنجر ارضی کو قابل کاشت بنانے کیلے کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑ نئی اراضی سیراب ہوگی۔ انہوں نے زمینداروں کی ترقی و خوشحالی کیلے بھی مربوط و منظم اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔ عاقب اللہ خان نے ایری گیشن حکام کوہدایات جاری کیں کہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وہ محکمہ زراعت, جنگلات, آبنوشی, سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے منتظمین کے ساتھ ہم اہنگی یقینی بنائیں تاکہ پائیدار سماجی و معاشی ترقی یقینی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :