
ایلیٹ فورس کے کھلاڑیوں کی تیاری: آئی جی پنجاب کی زیر صدارت فالو اپ اجلاس
بدھ 9 جولائی 2025 23:19
(جاری ہے)
کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے بیس لائن، فزیکل جانچ پڑتال اور ٹیکٹیکل موومنٹ اسسمنٹ کی جا چکی ہے۔
آئی جی پنجاب نے سپورٹس ٹیموں کی تشکیل اور مشقوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے کہا کہ دبئی اور ترکیہ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو جدید سنائپر رائفلز، ایمونیشن اور لاجسٹکس کے ساتھ بہترین ٹریننگ فراہم کی جائے۔کمانڈنٹ ایلیٹ ٹریننگ سکول نے مزید بتایا کہ ترکیہ میں بین الاقوامی سنائپرز مقابلوں کے لئے ایلیٹ فورس کے انتہائی ماہر نشانہ بازوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جدید سنائپر رائفلز، نائٹ سائٹ ویژن آلات، ونڈ میٹر اور کیمو فلاج سوٹ سمیت تمام سازو سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مقابلوں کے لئے بہترین پولیس کمانڈوز، سنائپرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل اور جدید اسلحہ و سکلز ٹریننگ یقینی بنائیں۔پنجاب پولیس سپیشل فورسز کا معیار، پیشہ ورانہ مہارت دنیا کی دیگر جدید سول آرمڈ فورس کے ہم پلہ ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جدید ٹریننگ سے لیس پنجاب پولیس کے جوان کرائم فائٹنگ، سپیشل آپریشنز اور سنائپرز سکلز میں بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس سول آرمڈ فورسز سے متعلقہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس ڈاکٹر محمد وقار عباسی، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس فیصل علی راجا، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس سکول خالد سلیمان، ایس ایس پی رانا عمر فاروق، ایس پی مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس آغا رمضان علی اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایلیٹ پولیس فورس اسد رحمان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد ، تائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
-
سب دی ماں اک نظرادھربھی۔ ظلم و ستم کی انتہا۔خاوند کا اہل خانہ کے ہمراہ وحشیانہ تشدد۔حاملہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
-
ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال
-
انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہرچیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے‘ مرتضیٰ وہاب
-
کراچی، قصبہ کالونی میں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا
-
صدر آصف زرداری سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات، سندھ کے توانائی مسائل پرتفصیلی بریفنگ
-
گاڑی دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق
-
تھانہ عمرزئی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا دورہ آذر بائیجان، دونوں ملکوں کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کی وسعت کیلئے یادداشت پر دستخط کیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.