ڈی آئی خان، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ،ایک گروپ کی3افراد قتل

بدھ 9 جولائی 2025 19:45

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ ، علاقہ رحمانی خیل میں فائرنگ واقعہ میں ایک گروپ کی3افراد کو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ رحمانی خیل میں رات کے وقت ایک گروپ کی جانب سے دوسرے گروپ پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک ہی گروپ کے تین افرادجاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت، سلیم ، نعمت اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، واقعہ کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ ک تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :