
وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ وین اور بس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
معیارتعلیم کی بنیاد پر”سکول آف منتھ “ اور اساتذہ کو” ٹیچرآف منتھ “ ایوارڈ دینے کا فیصلہ، پنجاب بھر6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگرلیبز بنانے کی ہدایت، وزیراعلی کا اوور سٹاف سکولوں میں ریشنلائزیشن پر اظہاراطمینان
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 9 جولائی 2025
19:52

(جاری ہے)
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں۔ طلبہ انرولمنٹ میں 99 فیصد اور ٹیچرز کی تعداد میں 114 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 60ہزار سے زائد نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع کھلے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دنیا کی سب سے بڑی کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے سے محض16 ماہ میں 13 لاکھ انرولمنٹ بڑھ چکی ہے۔ مزید ساڑھے 10ہزار سکول ایک سال میں آؤٹ سورس ہونگے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 5700 سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے 40ہزار درخواستیں موصول ہوئی۔ آؤٹ سورس کردہ سکولوں میں 80 فیصد انفراسٹرکچر میں بہتری کا ہدف مکمل کیا گیا ہے۔ سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے بعد چند ماہ میں طلبہ کی تعداد 4لاکھ 53ہزار سے بڑھ گئی۔ آؤٹ سورس سکولوں میں ٹیچرز کی تعداد 8ہزار سے 17196ہوگئی۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 413 نئے کلاس روم، 5018 کلاس رومز کی مرمت،2887 کمروں کی چھتوں کی مرمت مکمل کر لی گئی۔ آؤٹ سورس سرکاری سکولوں میں 254538 مربع میٹر چار دیواری بھی بن گئی۔ 50 سے زائد آؤٹ سورس سکول روایتی بجلی کی بجائے شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 1643 واٹر ٹینک، 5830 واٹر کولر اور 9303 نئے بلیک بورڈنصب کیے گئے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فیصل آباد سمیت مختلف آؤٹ سورس سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو دوپہر کا کھانا ملے گا۔ آؤٹ سورس سکولوں میں طلبہ کے لئے 70977 فرنیچر سیٹ مہیا کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیف، ایجوکیشن ٹیک سکولوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا میاب اجراء کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہات میں بھی ایجوکیشن ٹیک سکول شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انگلش بول چال کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔پروگرام کے تحت 6 ماہ میں 3 لاکھ بچوں کوآئے لیٹ فور سٹینڈرڈ کے تحت انگلش بول چال میں مہارت حاصل ہوگی۔ پنجاب کے ہر ضلع میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے لئے 10ہزار کلاس روم تیار ہوچکے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سنٹر آف ایکسی لینس میں بچوں کی تعداد 240سے بڑھا کر 1500کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، لودھراں، بھکر، میانوالی اوربہاولنگر کے اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو دودھ کے علاوہ انرجی بار، بسکٹ اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں رواں سال کے آخر تک کلاس روم کی تعمیرکا ہدف مقررکر دیا گیا۔ گرلز سکولوں میں 400 سے زائد ٹائلٹ بلاک کو مکمل کیا جائے گا۔ بچوں اور اساتذہ کو گوگل ٹریننگ کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر6ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، میتھ میٹکس اوردیگر لیبز بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈر سٹاف اور اوور سٹاف سکولوں میں ریشنلائزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن کے لئے ٹیچر کی معیاری ٹریننگ اشد ضروری ہے۔پنجاب بھر میں سکولوں کے داخلی راستوں کو یکساں طور پر بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا معیار اچھے پرائیویٹ سکولوں سے بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.