
وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس
بدھ 9 جولائی 2025 20:10
(جاری ہے)
محکمہ ایریگیشن کے حکام، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران و عہدیداران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں ڈرافٹ پی سی ون کی روشنی میں پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبے،لاٹ 4،پیہور مین کنال اور چترال کے علاقے مولخو میں ایری گیشن سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ لاگت، فوائد، چیلنجز اور درکار اقدامات کے بارے میں بھی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے قوم کے بہتر مفاد میں ٹیم ورک و بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑ نئی اراضی سیراب ہوگی۔ انہوں نے زمینداروں کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی مربوط و منظم اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ عاقب اللہ خان نے ایری گیشن حکام کوہدایات جاری کیں کہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وہ محکمہ زراعت، جنگلات، آبنوشی، سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے منتظمین کے ساتھ ہم آہنگی یقینی بنائیں تاکہ پائیدار سماجی و معاشی ترقی یقینی ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.