؛ فیصل آباد، عالمی مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائم کے مرکزی کردار ملک تحسین اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل

بدھ 9 جولائی 2025 21:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) عالمی مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائم کے مرکزی کردار ملک تحسین اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل، جبکہ آن لائن فراڈ اور سائبر کرائم کے میں ملوث 71 ملکی و غیر ملکی ہیکرز عدالت میں پیش آن لائن کیمطابق گذشتہ روز لیگی رہنما اور سابق چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان کے ڈیرے پر کارروائی کے دوران ایک بین الاقوامی سائبر کرائم گینگ گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

71 ملکی و غیر ملکی ہیکرز کو آج مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کیس کے مرکزی کردار ملک تحسین اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکے۔ یہ کاروائی پاکستان میں سائبر سیکیورٹی اور مالیاتی شفافیت کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان سے بڑے پیمانے تحقیقات جاری ہے