رمضان اچکزئی کو چیف انجینئر واسا تعینات ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں ،تنظیم فلاح وبہبود

امید ظاہر کرتے ہیں چیف انجینئر رئیسانی روڈ میں بند ٹیوب ویلز بحال کرینگے، علی محمد بڑیچ ودیگر ؔحاجی تاج محمدبڑیچ اسٹریٹ ، مشوانی اسٹریٹ ، بڑیچ ون اسٹریٹ ، کاکڑ قلعہ میں پانی کی قلت کا سامناہے ، بیان

بدھ 9 جولائی 2025 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)تنظیم انجمن فلاح وبہبود اتحاد نوجوانان نواب رئیسانی روڈ کلی شیخان کے صدر علی محمد بڑیچ ، پریس سیکرٹری صمد خان بڑیچ، کرم خان بڑیچ، سو شل ایکٹویسٹ زین العابدین بڑیچ ، عصمت اللہ بڑیچ، ودیگر عہدیداروں نے اپنے ایک بیان میںرمضان اچکزئی کو واسا کا چیف انجینئر تعینا ت ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کی تعیناتی سے واسا میں واٹر سپلائی مزید بہتر ہوگی کیونکہ موصوف کوئٹہ کے رہائش کے ہونے ساتھ ساتھ ہر علاقے کے مسائل سے واقف ہے انہیں بخوبی علم ہے کہ پانی کی قلت کے جیسے مسائل کا ادراک کیسے کیاجائیں ،اہلیان علاقہ رئیسانی روڈ کلی شیخان امید ظاہر کرتے ہیں کہ علاقے میں واسا کے پائپ لائن کی بچھانے کا عمل کو تیز کرنے اور بند ٹیوب ویلز کو فوری بحال کیاجائیں انہوں نے کہاکہ حاجی تاج محمد بڑیچ ، اسٹریٹ ، مشوانی اسٹریٹ ، بڑیچ ون اسٹریٹ میں پانی کی شدید قلت کا سامناہے امید ظاہر کرتے ہیں کہ اپنے پہلی ترجیح رئیسانی روڈ میں بند ٹیوب ویل بحال کرنے میں کردار ادا کریں۔