وزیراعظم شہباز شریف کااسپیکر ملک احمد خاں سے ٹیلیفونک رابطہ ،ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 3 ستمبر 2025 20:10

وزیراعظم شہباز شریف کااسپیکر ملک احمد خاں سے ٹیلیفونک رابطہ ،ماموں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کے ماموں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کے بھائی، جبکہ رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں کے والد حاجی حنیف خاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب اور اہل خانہ کے صبر جمیل کے لیے دعا بھی کی۔

بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے فتح پور کا تعزیتی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں، وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں اور ایم پی اے ملک احمد سعید سے ملاقات کے دوران مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر، رکن قومی اسمبلی شیخ سعد وسیم، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر، اراکین صوبائی اسمبلی رانا ارشد اور حاجی نعیم صفدر انصاری سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی تعزیت کے لیے موجود تھے۔

مزید برآں اراکین قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک افضل کھوکھر، جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی ملک شہباز کھوکھر، ملک خالد کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر نے بھی مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔