قومی وائٹ بال کیمپ کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے اعزاز میں ٹیم ڈنر کا اہتمام

بدھ 9 جولائی 2025 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے قومی وائٹ بال کیمپ کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے اعزاز میں ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیم ڈنر میں کوچز کے ساتھ ساتھ کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خوشگوار ماحول میں ٹیم کے اراکین نے باہمی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

ڈنر سے قبل کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تمام شرکا کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان مینز وائٹ بال کیمپ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ سیریز کے لیے تیار کرنا ہے۔