شارجہ میں ٹریفک جرمانوں کی 60 دن میں ادائیگی پر 35 فیصد رعایت کا اعلان

جمعرات 10 جولائی 2025 10:20

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے ٹریفک جرمانوں کی 60 دن کے اندر ادائیگی پر 35 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز شارجہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نائب حاکم شارجہ اور کونسل کے نائب چیئرمین نے کی۔ ٹریفک جرمانوں میں 35 فیصد رعایت مالی جرمانے، گاڑی کی ضبطی کی مدت، ضبطی فیس اور تاخیر کے جرمانوں پر لاگو ہوگی۔ ایک سال کے اندر جرمانے کی ادائیگی پر 25 فیصد تک رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ کونسل نے بتایا کہ جرمانوں پر دی جانے والی یہ رعایت سنگین نوعیت کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔