غزہ جنگ بندی، قیدیوں کا معاہدہ قابلِ حصول ہے،اسرائیلی وزیرِ خارجہ

اگر عارضی جنگ بندی ہو جائے تو ہم مستقل جنگ بندی پر بات چیت کریں گے،گفتگو

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

براٹیسلاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)اسرائیل کے وزیرِ خارجہ نے بدھ کے روز غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے ہو جانے کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عارضی جنگ بندی طے ہو جائے تو اسرائیل دشمنی کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہاسرائیل قیدیوں کے معاہدے اور جنگ بندی طے ہو جانے کی خواہش میں سنجیدہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ قابلِ حصول ہے۔ اگر عارضی جنگ بندی ہو جائے تو ہم مستقل جنگ بندی پر بات چیت کریں گے، گیڈون سار نے اپنے سلوواکین ہم منصب کے ساتھ دارالحکومت براٹیسلاوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا۔