آسٹریلیا،گاڑی کی ٹکر سےایک راہگیر ہلاک ، 2 شدید زخمی

جمعرات 10 جولائی 2025 12:20

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے مشرقی مضافات میں گاڑی کی راہگیروں کو ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو وسطی میلبورن سے 25 کلومیٹر مشرق میں وانٹیرنا ساؤتھ میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی نے بے قابو ہو کر پیدل چلنے والے 3 افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہے لیکن اسے احتیاط کے طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔